آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32,99,337 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 116.87 کروڑ (1,16,87,28,385) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,20,77,324 سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,82,290 |
دوسری خوراک |
94,07,092 |
|
صف اول کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,76,108 |
دوسری خوراک |
1,63,19,085 |
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
44,29,75,971 |
دوسری خوراک |
19,15,97,004 |
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
18,08,59,227 |
دوسری خوراک |
11,12,04,851 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
11,32,78,631 |
دوسری خوراک |
7,43,28,126 |
|
میزان |
1,16,87,28,385 |
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 12,510 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,39,34,547 ہوگئی۔
نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.31 فی صد ہے۔
مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار 148 دنوں سے قائم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,488 نئے معاملات سامنے آئے۔
اس وقت مریضوں کی تعداد 1,18,443 ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.34 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7,83,567 ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندستان میں اب تک مجموعی طور پر 63.25 کروڑ سے زیادہ (63,25,24,259) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 0.93 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 59 دنوں سے 2 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح گزشتہ 49 دن سے لگاتار 2 فیصد سے نیچے رہی۔ جبکہ اب یہ لگاتار 84دنوں سے 3فیصد سے نیچے ہے۔