Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد106.31 کروڑسے تجاوزکرگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں12,514نئے معاملے درج ہوئے ہیں

 

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,77,542 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد106.31 کروڑ (1,06,31,24,205) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,06,32,634 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,141

دوسری خوراک

92,24,881

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,71,702

دوسری خوراک

1,59,33,598

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

41,89,13,774

دوسری خوراک

14,24,08,610

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,49,26,935

دوسری خوراک

9,64,66,823

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,97,79,956

دوسری خوراک

6,67,18,785

مجموعی تعداد

1,06,31,24,205

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پچھلے 24 گھنٹے میں 12,718مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,36,68,506 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.20 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 127دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 12,514 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,58,817ہے، جو 248 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.46 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 8,81,379 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 60.92 کروڑ (60,92,01,294) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.17 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ38 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.42فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے28 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار63 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Recommended