Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 188.89کروڑسے تجاوزکرگئی

بھارت میں سردست 18,684 مریض زیر علاج ہیں

 

 

آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد  188.89کروڑ  (1,88,89,90,935) سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک بھر میں 2,30,29,745 سیشنز کا انعقاد  کرکے یہ حصولیابی حاصل کی گئی۔

12سے14سال کے نوعمرنوجوانوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کا  آغاز 16   مارچ  2022 سے کیا  گیا  ہے۔  اس عمر کے  بچوں کو اب تک 2.86 کروڑ سے زیادہ  (2,86,98,710)  کووڈ -19 سے بچاؤ کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ اسی طرح،  18 سے 59 سال کی عمر کے افراد کو احتیاطی خوراک کا ٹیکہ لگانے  کا آغاز 10 اپریل 2022 سے  کیا گیا۔ 

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج

طبی کارکنان

پہلی خوراک

10405116

دوسری خوراک

10016505

احتیاطی خورک

4794775

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

18415710

دوسری خوراک

17539302

احتیاطی خورک

7591757

12 سے 14 سال کی عمر کےنوعمر بچے

پہلی خوراک

28698710

دوسری خوراک

6599218

15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان

پہلی خوراک

58425991

دوسری خوراک

42240428

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

555713572

دوسری خوراک

478122094

احتیاطی خوراک

148084

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

202918252

دوسری خوراک

187948708

احتیاطی خوراک

519876

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

126863987

دوسری خوراک

117097204

احتیاطی خوراک

14931646

احتیاطی خوراک

27986138

میزان

1888990935

سردست   ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 18,684ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.04  فیصد ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EUHL.jpg

نتیجے کے طور پر­­­­­­­ شفایابی کی شرح  98.74  فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 2,755 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,25,33,377 ہوگئی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 3,688   نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 4,96,640  کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر 83.74 کروڑ (83,74,42,023)  سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ملک بھر میں سردست متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.66 فیصد ہوگئی ہےاور  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح  0.74  فیصد ہے۔

Recommended