Urdu News

ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئےٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 197.11 کروڑ سے تجاوز کرگئی

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

 

 

ہندوستان  میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد  آج صبح 7 بجے تک کی عبوری   رپورٹوں کے مطابق 197.11 کروڑ (1,97,11,91,329) سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل2,56,08,118 سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 3.63کروڑ (3,63,25,473) سے زیادہ  نوعمر لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کے عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا 

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,04,08,715

دوسری خوراک

1,00,61,938

احتیاطی خوراک

56,33,153

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,23,127

دوسری خوراک

1,76,21,255

احتیاطی خوراک

1,00,17,163

 

12 سے 14 سال کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

3,63,25,473

دوسری خوراک

2,26,05,533

 

15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

6,03,10,898

دوسری خوراک

4,83,94,953

 

18سے44برس کی عمرکےگروپکےافراد

پہلی خوراک

55,81,18,357

دوسری خوراک

50,02,44,468

احتیاطی خوراک

25,77,906

45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

20,34,25,151

دوسری خوراک

19,32,03,498

احتیاطی خوراک

23,70,927

60 سال سے زیادہ عمرکےافراد

پہلی خوراک

12,72,35,709

دوسری خوراک

12,06,58,820

احتیاطی خوراک

2,35,54,285

احتیاطی خوراک

4,41,53,434

کل تعداد

1,97,11,91,329

 

 

 

ہندوستان میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد  آج   94,420  ہوگئی  جو ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.22فیصد ہے۔

 

 

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.57 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15,208 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 4,27,87,606  ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,073  نئے معاملات درج  کئے گئے ہیں۔

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے مجموعی طور پر 3,03,604  انجام دیئے گئے۔ ہندوستان میں اس وقت تک مجموعی طور پر86.10 کروڑ سے زیادہ (86,10,15,683) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے  والے افراد کی ہفتہ وار شرح اس وقت 3.39 فیصد ہے۔جبکہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے  والے افراد کی یومیہ شرح اس وقت 5.62فیصد درج کی گئی ہے۔

Recommended