بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 193.13 کروڑ سے تجاوز کر گیا

https://urdu.indianarrative.com/Vaccination-Covaxin.webp

ہندوستان میں کووِڈ -19 ٹیکہ کاری

 

ہندوستان میں کووِڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹوں کے مطابق 193.13 کروڑ (1931341918)سے تجاوز کرگئی ہے۔یہ سنگ میل 24445929سیشن کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔

12 سے 14 برس کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل 16 مارچ 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 3.36 کروڑ (33637974) سے زائد نوخیزوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔اسی طرح، 18 سے 59 سال کی عمر والے افراد کے لئے کووڈ-19 کی احتیاطی خوراک دیئے جانے کا پروگرام 10 اپریل 2022 کو شروع کیا گیا تھا 

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مجموعی ٹیکہ کاری احاطہ

حفظانِ صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,04,06,837

دوسری خوراک

1,00,38,523

احتیاطی خوراک

51,90,970

ہراول کارکنان

پہلی خوراک

1,84,18,839

دوسری خوراک

1,75,81,512

احتیاطی خوراک

86,14,104

12 سے 14 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

3,36,37,974

دوسری خوراک

1,57,55,480

15 سے 18 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

5,93,90,523

دوسری خوراک

4,54,76,127

18 سے 44 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

55,70,67,459

دوسری خوراک

48,93,11,452

احتیاطی خوراک

7,58,822

45 سے 59 برس کی عمر کا گروپ

پہلی خوراک

20,32,34,041

دوسری خوراک

19,06,90,583

احتیاطی خوراک

13,25,064

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,70,79,287

دوسری خوراک

11,89,27,472

احتیاطی خوراک

1,84,36,849

احتیاطی خوراک

3,43,25,809

مجموعی تعداد

1,93,13,41,918

 

بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد آج 16308ہے جو کہ ملک کے مجموعی پازیٹو معاملات کا 0.04 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00223UA.jpg

نتیجے کے طور پر ، اس وقت ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح 98.75 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2158 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور اس طرح شفایاب ہونے و الے مریضوں کی مجموعی تعداد (عالمی وبا کے آغاز سے )اس وقت 42609335ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2685نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووِڈ-19 کے مجموعی طور پر 447637ٹیسٹ انجام دیئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 84.93کروڑ سے زیادہ (849324833) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

ملک میں مثبت معاملات کی ہفتہ وار شرح اس وقت 0.54 فیصد ہے۔جبکہ مثبت معاملات کی یومیہ شرح اس وقت 0.60 فیصد درج کی گئی ہے۔