Urdu News

بھارت نے 72 ملکوں میں کورونا کی 5.94 کروڑ ویکسین کی خوراک بھیجی : وزیر صحت

بھارت نے 72 ملکوں میں کورونا کی 5.94 کروڑ ویکسین کی خوراک بھیجی : وزیر صحت


بھارت نے 72 ملکوں میں کورونا کی 5.94 کروڑ ویکسین کی خوراک بھیجی : وزیر صحت

نئی دہلی ، 16 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

منگل کو راجیہ سبھا میں ، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پیر تک بھارت نے 72 ممالک میں ویکسین کی 5.94 کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے ، ملک کے عوام کی ضروریات کی پوری نگہداشت کی جارہی ہے۔ ملک کی شروع سے ہی یہ سوچ ہے کہ پوری دنیا ایک کنبہ ہے۔ پوری دنیا کو سائنس کا فائدہ ملنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ویکسین بھیجنے کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی ملک میں ویکسین کی ضروریات اور بیرون ملک سے ویکسین کی طلب کا جائزہ لیتی ہے۔ وہ دونوں کے مابین توازن قائم کرکے فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 30.4 لاکھ افراد کو ویکسین لگائے گئے ہیں۔ اب تک 3.15 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

بھارت نے تین کروڑ 29لاکھ سے زیادہ افراد کے کووڈ19- کا ٹیکہ لگا کر ایک اہم سنگ میل طے کیا

بھارت کووڈ19- کا ٹیکہ لگانے کے معاملے میں ایک سے ایک بڑھ کر کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کل 30 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے ٹیکے لگوانے والے افراد کی تعداد 15دن کے اندر اندر ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ 

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 29 لاکھ 47ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ملک میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار 492نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ اس طرح کُل ملا کر ایک کروڑ 14لاکھ 9 ہزار 831 مریض اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ایک کروڑ 10لاکھ 27ہزار 543 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 96 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 856 ہوگئی ہے۔

Recommended