تاشقند میں بھارتی سفارت خانے نے ازبک حکام سے مبینہ طور پر بھارت میں بنائے گئیکھانسی کے سیرپ پینے سے ازبکستان میں کچھ بچوں کی موت کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو کہا کہ ازبکستان نے سرکاری طور پر یہ مسئلہ بھارتی حکومت کے ساتھ نہیں اٹھایا ہے۔ بھارتی ادویہ سازی کی صنعت کی دنیا بھر میں شہرت ہے اور ازبکستان میں پیش آنے والا واقعہ صحت کے حکام کی جانب سے تحقیقات کا باعث بنا ہے۔ ترجمان نے اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کا حوالہ دیا۔
بھارت اپنی توانائی کی ضرورت کو وہیں سے پورا کرے گا جہاں سے اس کی ضرورت ہوگی: وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جہاں سے بھی ضروری ہو تیل خریدے گا۔ ترجمان نے کہا کہ روس سے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔
ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کا روس سے بھارتی بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد پر کوئی اثر پڑے گا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خام تیل کے علاوہ دیگر جہاز بھارتی بندرگاہوں پر آرہے ہیں تو یہ پرانی پالیسی کے مطابق ہے۔