صحت

بھارت نے کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی موت پر ازبکستان حکام سے معلومات طلب کیں

تاشقند میں بھارتی سفارت خانے نے ازبک حکام سے مبینہ طور پر بھارت میں بنائے گئیکھانسی کے سیرپ پینے سے ازبکستان میں کچھ بچوں کی موت کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو کہا کہ ازبکستان نے سرکاری طور پر یہ مسئلہ بھارتی حکومت کے ساتھ نہیں اٹھایا ہے۔ بھارتی ادویہ سازی کی صنعت کی دنیا بھر میں شہرت ہے اور ازبکستان میں پیش آنے والا واقعہ صحت کے حکام کی جانب سے تحقیقات کا باعث بنا ہے۔ ترجمان نے اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کا حوالہ دیا۔

بھارت اپنی توانائی کی ضرورت کو وہیں سے پورا کرے گا جہاں سے اس کی ضرورت ہوگی: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ  کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اپنی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جہاں سے بھی ضروری ہو تیل خریدے گا۔ ترجمان نے کہا کہ روس سے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔

ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کا روس سے بھارتی بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد پر کوئی اثر پڑے گا؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خام تیل کے علاوہ دیگر جہاز بھارتی بندرگاہوں پر آرہے ہیں تو یہ پرانی پالیسی کے مطابق ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago