Categories: صحت

ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ: روہت اور ایشانت پہلے دو ٹسٹ سے باہر

India's tour of Australia

سلامی بلے باز روہت شرما اور تیزگیند باز ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔ روہت ہیمسٹرنگ چوٹ سے اور ایشانت عضلات میں کھینچاو کی پریشانی سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں کو یہ چوٹ یو اے ای میں آئی پی ایل کے دوران لگی تھی۔ ایشانت تو آئی پی ایل بیچ میں ہی چھوڑ کر ملک واپس ا?گئے تھے جبکہ روہت اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل چمپئن بناکر ملک لوٹے ہیں۔ دونوں بنگلور واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزر رہے تھے۔

سلامی بلے باز روہت شرما اور تیزگیند باز ایشانت شرما

ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری نے حال ہی میں کہا تھا . کہ اگر دونوں کھلاڑیوں کو 17 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز میں حصہ لینا ہے. تو انہیں 26 نومبر تک آسٹریلیا پہنچنا ہوگا۔ شاستری کے اس بیان کے چند روز بعد ہی یہ خبر سامنے آئی ہے. کہ روہت اور ایشانت پہلے دو ٹسٹوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا باقی دو ٹسٹوں میں حصہ لینا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی فوری کارروائی پر منحصر ہوگا۔ ایشانت نے حالانکہ گیندبازی فٹ نیس حاصل کرلی ہے. لیکن ٹسٹ فٹ نیس کے لئے انہیں چار ہفتے پوری گیندبازی کی ضرورت ہوگی. یعنی ایک دن میں کم از کم 20 اوور۔ روہت کا ابھی کوئی فٹ نیس ٹسٹ نہیں ہوا ہے. جبکہ انہوں نے ا?ئی پی ایل کے فائنل میں اپنی ٹیم کے لئے میچ فاتح نصف سنچری بنائی تھی۔

ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری

اس سے قبل روہت کو آسٹریلیا کے دورے سے باہر کردیا گیا تھا لیکن آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے فائنل سمیت آخری تین میچوں میں کھیلنے کے بعد انہیں اپنی فٹنس سے متعلق سوالات کے بعد بی سی سی آئی نے روہت کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دیا تھا لیکن انہیں چار ٹیسٹوں کی سیریز میں شامل کرلیا تھا۔ایشانت آئی پی ایل کے بیچ میں واپس سیدھے این سی اے چلے گئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں پورے رن اپ کے ساتھ اپنی گیندبازی ٹسٹ دیا تھا۔ لیکن تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لئے انہیں ابھی آسٹریلیا کے لئے فلائٹ پکڑنی ہوگی۔ آسٹریلیا کے کوارنٹائن ضابطوں کے مطابق ایشانت کو آسٹریلیا پہنچنے کے بعد 14 دن تک الگ تھلگ رہنا ہوگا اور وہ دو ہفتوں کے بعد ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔ وہ سڈنی میں7 جنوری سےشروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لئے ہی تیار ہوسکیں گے۔

India's tour of Australia.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago