Urdu News

دیسی ویکسین 77.8 فیصد موثر ، تیسرے مرحلے کا ڈیٹا کمیٹی کو پیش کیا گیا

بھارت بائیوٹیک کی دیسی ویکسین

دیسی ویکسین 77.8 فیصد موثر ، تیسرے مرحلے کا ڈیٹا کمیٹی کو پیش کیا گیا

نئی دہلی ، 23جون (انڈیا نیرٹیو)

بھارت بائیوٹیک کی دیسی ویکسین کوویکسین کورونا وائرس کے خلاف 77.8 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ بھارت بائیوٹیک نے مرکزی حکومت کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کوتیسرےفیز کے ٹرائلس کا ڈیٹا پیش کیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔ کمیٹی اپنا فیصلہ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو بھیجے گی۔

اس کے ساتھ ہی فیز تین کے ٹرائلس کا ڈیٹا عالمی ادارہ صحت کو بھی بھیجا جائے گا ، تاکہ کوویشیلڈ کی طرح ہی اس ویکسین کو بھی دنیا میں بھی منظور مل سکے۔ وزارت صحت کے عہدیداروں کے مطابق بھارت بائیوٹیک کے اعداد و شمار پر غور کیا جارہا ہے۔ کمیٹی غور و فکر کے بعد اس پر اپنے تاثرات دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت ملک میں تین ویکسی نیشن استعمال کی جارہی ہیں۔ ان میں کوویشیلڈ ، کوویکسین شامل ہیں۔ کوویکسین کوتیسرے مرحلہ کے ٹرائلس کے نتائج سے قبل ہی ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور ی دے دی گئی تھی۔ 

ملک میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے 22 معاملے آئے سامنے

 ملک میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے 22 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات مہاراشٹر کے رتناگری اور جلگاوں سے آئے ہیں۔ کچھ معاملات کیرالہ اور مدھیہ پردیش سے بھی آئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ڈیلٹا پلس ویریئنٹوائرس کو ملک میں سنگین قسم میں نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ اب بھی ویریئنٹ آف انٹریسٹ ہے ، جبکہ ڈیلٹا ویریئنٹ باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ڈیلٹا پلس ابھی نو ممالک میں سامنے آیا ہے جس میں ہندوستان سمیت امریکہ ، چین ، برطانیہ ، روس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کوویشیلڈ اور کوویکسین ڈیلٹا ویریئنٹ پر موثر ہیں لیکن لوگوں کو ابھی بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا چاہیے۔

Recommended