Urdu News

آسٹریلیا کے دورے پرگئی ہندستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

آسٹریلیا کے دورے پرگئی ہندستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

آسٹریلیا کے دورے پرگئی ہندستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی ، 12 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

آسٹریلیا کے دورے پر جانے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ محمد سمیع، امیش یادو، کے ایل راہل، رویندر جڈیجہ کے بعد،

اب جسپریت بمراہ اورہنومان وہاری بھی برسبین ٹیسٹ سے باہرہوگئے ہیں ۔وہیں، روی چندرن ایشون کی پیٹھ میں درد ہے اوران کے بھی آخری ٹیسٹ میں کھیلنے پرشبہ ہے۔

پیٹ میں کھنچاؤکی وجہ سے آسٹریلیاکے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے بمراہ کو باہر کردیا گیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوران بار باراسے اپنا پیٹ تھامے ہوئے دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے علاج کے لیےایک بار میدان چھوڑ دیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق ، بمراہ کااسکین کیا گیا تھا اور رپورٹ میں پیٹ میں کھنچاﺅکی تصدیق ہوگئی تھی۔ ایسی صورت حال میں ، ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز پر غور کرنے کے ساتھ ہی بمراہ کی انجری کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

وہاری کے بارے میں بات کریں تو ان کی ہیمسٹرنگ انجری بہت سنگین ہے اور ان کا اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا طے نہیں ہے۔

اتنے کھلاڑیوں کے اخراج کے بعد ، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون سے کھلاڑیوں کو 15 سے 19 جنوری تک آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ہندستانی ٹیم کے آخری الیون میں موقع ملتاہے۔

Recommended