Urdu News

اب جلد ہی بین الاقوامی سطح کے شوٹنگ مقابلے منعقد ہوسکیں گے۔ سندھیا

اب جلد ہی بین الاقوامی سطح کے شوٹنگ مقابلے منعقد ہوسکیں گے۔ سندھیا

اب جلد ہی بین الاقوامی سطح کے شوٹنگ مقابلے منعقد ہوسکیں گے۔ سندھیا

بھوپال، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ہونہار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے متعدد سہولیات دستیاب کروائی جارہی ہیں۔ ریاست کے بھوپال واقع مدھیہ پردیش ریاستی شوٹنگ اکادمی میں اب جلد ہی بین الاقوامی سطح کے شوٹنگ مقابلے منعقد ہوسکیں گے۔ وزیر کھیل اور نوجوان بہبود محترمہ سندھیا نے بروز بدھ بشن کھیڑی واقع مدھیہ پردیش ریاستی شوٹنگ اکادمی میں زیر تعمیر گرلس، بوائز ہاسٹل اور  50میٹر شوٹنگ رینج کے توسیعی کاموں کے معائنے کے دوران کہی۔

وزیر محترمہ سندھیا نے بتایا کہ مدھیہ پردیش ریاستی شوٹنگ اکادمی کو تمام سہولیات سے آراستہ بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں کے معیار کے مطابق رائفل شوٹنگ کے لئے 60لین ہونا لازمی ہے۔ ابھی اکادمی میں 50میٹر لین قائم ہے۔ فی الحال 10میٹر کی توسیع کا کام ترقی پر ہے جو مارچ 2021تک مکمل کرلیا جائے گا۔ محترمہ سندھیا نے بتایا کہ مدھیہ پردیش ریاستی شوٹنگ اکادمی بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن سے تسلیم شدہ ہے۔ اس کی توسیع کے بعد یہاں پر شوٹنگ کے ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جاسکے گا۔

وزیر کھیل محترمہ سندھیا نے اکادمی احاطے میں زیر تعمیر بوائز ، گرلس ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا اور اکادمی کے ٹرینرسے اس کے وسائل پر بھی بات چیت کی۔

شوٹنگ اکادمی احاطے کے 12کروڑ 65لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہاسٹل میں کھلاڑیوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ہاسٹل میں 240کھلاڑیوں جس میں 180بوائز، اور 60گرلس کے ٹھہرنے کا انتظام ہوگا۔ ہر ایک کھلاڑی کو ریڈیو فریکیووینسی آئیڈینٹیفائنگ ڈیکوٹر آئی کارڈ کے طور پر دیا جائے گا اس کا ایکسس ٹی ٹی نگر واقع ڈائریکٹوریٹ سے کیا جائے گا۔ متعلقہ افسر کو کھلاڑیوں کی مکمل جانکاری دستیاب ہوسکے گی۔ ہاسٹل میں کھلاڑیوں میں توجہ بڑھانے کے لئے میڈیٹیشن روم ، ڈیجیٹل لائبریری، انٹرٹین مینٹ زون، انڈور گیمس، منی جم، پرسنل سینیٹائزیشن اور واش لاج، ڈائننگ ایریا وغیرہ کا انتظام بھی رہے گا۔

Recommended