Categories: صحت

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز کی کنگز الیون پنجاب کے ساتھ وداعی

<div> گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی اور نوجوان اوپنر رتوراج گائکواڈ کی 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اتوار کے روز چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 سے فاتحانہ وداعی لی ہے اور پنجاب کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ پلے آف ریس میں بنے رہنے کے لئے پنجاب کو میچ جیتنا لازمی تھا لیکن پنجاب کو بیٹنگ کے سبب مایوس کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دیپک ہڈا (62 ناٹ آو¿ٹ) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے پنجاب نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 153 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن یہ کوئی ایسا اسکور نہیں تھا جس کی وجہ سے چنئی کو کوئی پریشانی ہوتی۔ چنئی نے گائیکواڈ کی ناقابل شکست نصف سنچری سے 18.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔</div>
<div>چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹورنامنٹ سے فاتحانہ وداعی لی اور اس طرح اشارہ دیا کہ وہ اگلے سال بھی آئی پی ایل میں چنئی کے لئے کھیلیں گے۔ چنئی نے پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ چنئی نے اس دوران بنگلور، کولکتہ اور پنجاب کو شکست دی۔ چنئی نے ٹورنامنٹ کا اختتام چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ کیا۔ دوسری جانب پنجاب نے 14 میچوں میں چھ جیت، آٹھ شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ باہر ہو گئی۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی تھی جبکہ انہوں نے اگلے پانچ میچوں میں کامیابی کے لئے ایک بار پھر حیرت انگیز واپسی کی تھی، لیکن جب ضرورت پڑی تو ٹیم مسلسل دو میچ ہار گئی اور پلے آف ریس سے باہر ہوگئی۔</div>
<div>چنئی نے 82 رنز کی عمدہ شروعات کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا۔ فاف ڈو پلیسیس 34 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ چنئی کی پہلی وکٹ 82 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد گائکواڈ نے امباتی رائیڈو کے ساتھ مل کر ٹیم کو نو وکٹوں سے جیت دلا دی۔ گائکواڈ نے 49 گیندوں میں 62 رنز ناٹ آو¿ٹ پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رائیڈو نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 30 رنز میں دو چوکے لگائے۔ یہ گائیکواڈ کی لگاتار تیسری نصف سنچری ہے۔اس سے قبل چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس آئی پی ایل کے اپنے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے بولرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کو 17 اوورز میں درست قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد ہڈا نے زبردست شاٹس کھیلے۔ آئی پی ایل کا اپنا بہترین اسکور بنایا اور ایک قابل مقابلہ اسکور کے لئے پنجاب کو چھ وکٹوں پر 113 رنز کی نازک پوزیشن سے نکال کر قابل دفاع اسکور تک پہنچادیا۔ لیکن آخر میں یہ اسکور کافی نہیں رہا۔ ہڈا نے ناقابل شکست 62 رنز میں صرف 30 گیندوں میں تین چوکے اور4 چھکے لگائے۔ یہ آئی پی ایل میں ہڈا کی دوسری نصف سنچری تھی۔</div>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago