Categories: صحت

جموں و کشمیر: بھاری برفباری کے باوجود محکمہ صحت کی ٹیمیں نوجوانوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصروف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راجوری کے برفباری والے علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں برف باری کے سخت حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں تاکہ 15 سے 18 سال کی عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا سکیں اور اب تک ایسے 16,733 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن مہم گزشتہ ہفتے شروع کی گئی تھی اور یہ بڑے پیمانے پر جاری ہے جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پہلے مرحلے کے تحت تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہی ہیں اور مستحقین کو ویکسین  لگا رہی ہیں۔ محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں جس اہم چیلنج کا سامنا تھا وہ برفباری والے علاقوں میں ویکسینیشن مہم کو آگے بڑھانا تھا۔ ''بالائی علاقوں میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں اب بھی ایک سے دو فٹ برف جمع ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہی ہے۔ تاہم، ویکسینیشن ٹیمیں مخصوص تعلیمی اداروں کے دورے کرنے اور اہل افراد کو ویکسین دینے کے لیے مخالف موسمی حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔  کنڈی کے بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) ڈاکٹر اقبال ملک نے  ایم این این کو بتایا کہ کنڈی میڈیکل بلاک کا 70 فیصد سے زیادہ علاقہ برف کی زد میں ہے جو کہ ویکسی نیشن ٹیموں کے لیے ایک رکاوٹ ہے لیکن یہ ٹیمیں ان مشکل حالات کا مقابلہ کر رہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے کہا کہ ''ہم مخالف موسمی حالات کے باوجود روزانہ اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔'' ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر راجوری، ڈاکٹر انیس الطاف نبی، جو آفیشٹنگ چیف میڈیکل آفیسر بھی ہیں، نے کہا کہ 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''ہم نے اب تک 16,733 افراد کو ٹیکے لگائے ہیں جبکہ منگل کو 2062 افراد کو ویکسین لگائے گئے ہیں۔'' ڈاکٹر نبی نے کہا کہ محکمہ نے ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز دینے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے جس میں 482 ہیلتھ ورکرز کے علاوہ 167 فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے چھ افراد کو کورونا وائرس بوسٹر ڈوز دی گئی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago