صحت

کشمیر:’انجمن بلڈ ڈونرز گروپ‘ کے تحت خون عطیہ کا مشن جاری،یہ نوجوان ہیں متحرک

سرینگر، 25 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 سری نگر ضلع میں نوجوانوں کا ایک گروپ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے خون کے عطیہ کی مہم چلا رہا ہے۔ ’’انجمن بلڈ ڈونرز‘‘ خون کے عطیہ کی ایک پہل ہے جو لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ نوجوانوں نے شروع کی ہے۔ گروپ کے ایک ایڈمن طاہر علی نے یہ معلومات دی ہے۔

پیشے سے  ایک پولیس اہلکار طاہر نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے خون کے عطیہ کی مہم چار سال قبل شروع کی گئی تھی اور اب تک اس نے ضرورت مند مریضوں کے لیے 3000 سے زیادہ بلڈ یونٹس کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی 2005 سے خون کا عطیہ دے رہا ہوں۔

طاہر نے اب تک 48 بلڈ یونٹس عطیہ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس مقدس مشن میں ہاتھ بٹانا چاہیے اور جانیں بچانی چاہئیں۔ ہم ان تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو خون کا عطیہ دینا چاہتے ہیں۔ جن کو خون کی ضرورت ہے وہ ہمارے گروپ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایک اور ایڈمن، سمیر مصطفیٰ نے کہا کہ یہ گروپ 800 خون عطیہ کرنے والوں پر مشتمل ہے جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت مند مریضوں کے لیے خون، پلازما اور پلیٹلیٹس کا بندوبست کرتے ہیں۔

ایک رکن، مجتبیٰ حسین نے کہا کہ ہمارا مقصد جان بچانا ہے کیونکہ ہم حادثات اور دیگر ہنگامی حالات کا مشاہدہ کرتے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر خون کی ضرورت ہوتی ہے۔  ہم اپنے رضاکاروں کے ساتھ جو متعدد جگہوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ہمیشہ ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک اور رکن حذیف نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی تنظیم سے نہیں ہے۔ ہم رضاکاروں کی ایک ٹیم ہیں جو ضرورت مند مریضوں کے لیے خون، پلازما اور پلیٹلیٹس کا فوری بندوبست کرتے ہیں۔

ہم اپنے واٹس ایپ گروپ میں 800 ممبران (خون کے عطیہ دہندگان) کو شامل کرنے میں کامیاب رہے۔  ہم دوسرے عطیہ دہندگان کے ساتھ مل کر اللہ اور انسانیت کی خاطر بلا معاوضہ خون کا عطیہ دیتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago