Categories: صحت

جموں کشمیر کے کرکٹر عبد الصمد کی کوچ رندھیر سنگھ نے زبردست تعریف کی

سن رائزرس حیدرآباد‘ کے لئے کھیلنے والے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوجوان کرکٹر عبد الصمد کے پہلے کوچ رندھیر سنگھ جموال نے کہا ہے کہ صمد ایک مایہ ناز بلے باز ہیں اور کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بتادیں کہ صمد نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام روشن کر دیا ہے۔

رندھیر سنگھ جموال نے عبد الصمد کی صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’صمد ایک آل راو¿نڈر کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آج کل آل راو¿نڈرس کی ہی زیادہ ضرورت ہے'۔ انہوں نے کہا کہ صمد کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رندھیر سنگھ جموال نے صمد کے ان کی اکیڈیمی میں نیٹ سیشن جوائن کرنے کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'صمد نے سال 2012 میں میری اکیڈیمی کو جوائن کیا اور اس کے بعد انہوں نے انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹس میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی'۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے جب جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن جوائن کی، اس نوجوان کھلاڑی کی کافی حوصلہ افزائی کی۔

موصوف نے کہا کہ صمد کی کامیابی کا سفر اس دن سے شروع ہوا جب انہوں نے ٹی 20 اور ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی آئی پی ایل میں کار کردگی مسلسل بہتر رہی تو وہ سیلکٹروں کی نظروں میں ضرور رہیں گے۔ دریں اثنا عبد الصمد کے والد فاروق احمد، جو پیشے کے لحاظ سے ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہیں، نے کہا کہ میں صمد اور اس کے بڑے بھائی طیب فاروق کو ایک پرائیویٹ اکیڈمی میں بھیجنا چاہتا تھا لیکن مالی کمزوری کی وجہ سے میں ایسا نہیں کرسکا۔فاروق احمد نے کہا کہ میں نے پھر صمد کو رندھیر سنگھ کی اکیڈمی میں ڈالا جہاں انہوں نے صمد کی بہترین تربیت کی۔ موصوف نے عرفان پٹھان اور جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کے کپتان پرویز رسول کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صمد کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ انہوں نے کہا کہ صمد کی کامیابی میں ان کی والدہ فرزانہ کوثر کا بھی بڑا رول ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago