آر جے ڈی نے کیا اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے لڑکے رام گڑھ سے اور شیو ا نند تیواری کے بیٹے شاہ پور سےلڑیںگے الیکشن

آر جے ڈی نے کیا اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

آر جے ڈی نے پیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے اپنے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ اور پارٹی کے سینئر رہنما شیوانند تیواری کے بیٹے راہل تیواری کو بھی اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی نے نوکہا سے انیتادیوی ، چکئی سے ساوتری دیوی، جموئی سے وجے پرکاش یادو ، جہان آباد سے  سودیو یادو ، رام گڑھ سے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیٹے راہل تیواری ، شاہ پور سے شیوانند تیواری کے بیٹے راہل تیواری اور شیخوپورہ سے وجے سمراٹ کو ٹکٹ دیا ہے۔

مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کا بنٹوارہ ہفتہ کو ہوا تھا۔ آر جے ڈی کے  حصے میں 144 سیٹیں اور کانگریس  کو70  سیٹیں ملی ہیں۔ سی پی آئی مالے  کے  حصے میں 19 سیٹیں آئی ہیں  جبکہ سی پی آئی (ایم)  کو 4 اور سی پی آئی  کو 6 سیٹیں دی گئی ہیں ۔  تیجسوی  نے کہا تھا کہ وی آئی پی اور جے ایم ایم کو آر جے ڈی کوٹہ میں سے سیٹیں دی جائیں گی ، جس کے خلاف وی آئی پی نے  مہا گٹھ بندھن کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

سیٹ بنٹوارے کا اعلان کرتے ہوئے آر جے ڈی  لیڈر تیجسوی  یادو نے کہا کہ  مہا گٹھ بندھن  ایک مضبوط آپشن ہے اور کہا کہ ہم اکٹھے ہوئے ہیں اور ایک مضبوط آپشن رکھا ہے۔ ہم کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اگر یہاں کے لوگوں نے موقع دیا تو ہم تمام وعدے پورے کریں گے۔ بہار کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…