Urdu News

شاہ حذیب  فٹ بال ٹرک شاٹ آرٹسٹ ہندستان کے لیے فخر ہے

شاہ حذیب  فٹ بال ٹرک شاٹ آرٹسٹ ہندستان کے لیے فخر ہے

شاہ حذیب  فٹ بال ٹرک شاٹ آرٹسٹ ہندستان کے لیے فخر ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ایک دل چسپ فٹ بالر کھلاڑی کا ویڈیوکافی وائرل ہو رہا ہے۔ یہ وائرل ویڈیوایک کشمیری نوجوان کا ہے۔ کشمیری نوجوان  نہ صرف ریاست جموں و کشمیر کے لیے فخر ہے بلکہ فٹ بال اور دل چسپ شارٹ کی وجہ سے ہندستان کا نام روشن کررہا ہے۔ کشمیری نوجوان کی وجہ سے پورا ہندستان فخر  محسوس کر رہا ہے۔

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو فریگرینس کے زیر اہتمام  ایک عالمی مقابلے میں  جموں و کشمیر کے چہار شریف، ضلع بڈگام  علاقے سے تعلق رکھنے والے 11 ویں کلاس کا طالب علم شاہ حذیب  نے شرکت کی تھی۔

ایک کامیاب فٹ بال ٹرک شاٹ آرٹسٹ بننے کی خواہش میں  حذیب نے 2016 سے ہی کوششیں شروع کردی تھی۔حذیب شروع میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن چچا زاد بھائیوں کے ساتھ فٹ بال میں  بھی ہاتھ پیر چلانا شروع کردیاتھا ۔ حذیب کے مطابق دیگر کھیلوں کے مقابلے میں فٹ بال میں اسے زیادہ دل چسپی ہونے لگی  ۔لیکن اس نے یوٹیوب  ویڈیو دیکھ کر ٹرکی شاٹس آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی ایونٹ میں چوتھے رنر اپ بننے کے بعد ، نوجوانوں کے لیے ایک ویڈیوبنام  'کشمیری ٹرک شاٹ آرٹسٹ' اب  وائرل ہونے لگی ہے۔

حذیب اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے بھر پور تعاون سے ، جنہوں نے  ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کی ترغیب دی تھی۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے خود کو حذیب نے متعارف کرانے کا کام شروع کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے شائقین کی فہرست میں اضافہ ہونے لگا۔

اب شوق نے حذیب کو ایک روشن مستقبل کی طرف کھڑا کردیا ہے امید ہے کہ فٹ بال کا انوکھا شارٹ حذیب کو عالمی سطح پر روشناس کرائے گا۔ اس سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کشمیر کے ساتھ ہندستان کا نام بھی خوب نمایاں ہوگا اور کشمیر میں نوجوان نسل کی نمائندگی میں شاہ حذیب اہم رول ادا کرے گا۔ نوجوانوں کے لیے یقیناً شاہ ایک مثال ہے۔ امید ہے کہ شاہ کی پیروی کرتے ہوئے متعدد کشمیری نوجوان اس سمت میں کامیاب کوشش کریں گے۔

Recommended