Urdu News

ایچ آئی وی، ٹی بی، بلڈ ڈونیشن کے تئیں مہم کی شروعات

ایچ آئی وی، ٹی بی، بلڈ ڈونیشن کے تئیں مہم کی شروعات

وزارت صحت نے آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مہم کا آغاز کیا

آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مرکزی وزارت صحت نے ایڈس، ٹی بی، خون کے عطیہ کے تئیں بیداری مہم کی شروعات کی۔ وزیر صحت من سکھ منڈاویہ نے جمعرات کے روزوزارت میں ورچوئل میڈیم کے ذریعے منعقدہ پروگرام میں ملک بھر کے نجی اسکولوں اور کالجوں کے ایک لاکھ سے زائد طلبا سے خطاب کیا۔ آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر ملک میں منائے جانے والے امرت مہوسو پر منعقدہ پروگرام میں ایڈس، ٹی بی اور تھیلیسیمیا کے مریضوں نے سرکاری اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد کے تجربات شیئر کیے۔

اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے من سکھ منڈاویہ نے کہا کہ آزادی سے پہلے سوامی وویکانند پہلے شخص تھے جنہوں نے نوجوان طاقت کو پہچانا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ اور کھیلو انڈیا پروگرام کی  شروعات کی ہے۔ جب نوجوان کچھ اہداف طے کرتے ہیں تو وہ انہیں حاصل بھی کر لیتے ہیں۔ اگر نوجوان پرعزم ہیں کہ دیہی علاقوں سے ٹی بی کا خاتمہ کرنا ہے تو مقصد ان سے دور نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے دیہی علاقوں میں خون کے عطیہ کے حوالے سے بیداریپیدا کرنے کے لیے این جی اوز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Recommended