Urdu News

قدآور سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا کا انتقال

قدآور سرمایہ کار راکیش جھن جھن والا

ممبئی، 14 اگست (انڈیا نیرٹیو)

قدآور اسٹاک سرمایہ کار اور ارب پتی تاجر راکیش جھنجھن والا اتوار کو انتقال کر گئے۔ انہوں نے 62 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔انہیں ہندوستان کا وارین بفیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔جھن جھن والا کو دو تین ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور وہ گھر آ گئے تھے۔ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے اکاسا ایئر لائنز شروع کی تھی۔ جھن جھن والا کے انتقال کی خبر سے ہر کوئی صدمے میں ہے۔

راکیش جھن جھن والا کی آکاسا ایئر لائنز کمپنی مسافروں کو کم نرخوں پر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تذکروں میں ہے۔ اس ایئر لائن کو شہری ہوا بازی کی وزارت سے نوآبجکشن سرٹیفکیٹ مل چکا ہے۔

Recommended