Urdu News

ملک میں 63 دن کے بعد ایک لاکھ سے کم کورونا کے نئے کیسز

ملک میں 63 دن کے بعد ایک لاکھ سے کم کورونا کے نئے کیسز

نئی دہلی ، 08 جون (ہ س)

پچھلے دنوں کے مقابلہ میں ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی کیس ایک لاکھ تک آ گئے ہیں۔ یہ تعداد پچھلے 63 دنوں میں سب سے کم ہے جو راحت کی بات ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 86 ہزار ، 498 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جب کہ 2123 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ ، 82 ہزار ، 282 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پچھلے 24 دنوں سے مسلسل صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ اسی کے ساتھ ، ملک میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح پچھلے 15 دنوں سے مسلسل 10 فیصد سے نیچے ہے۔ پازیٹویٹی کی شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.62 فیصد رہی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 28996473 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، اب تک 351309 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 1303702 ہے۔ 

 اب تک 27341462 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔صحت یابی کی شرح میں بہتری آرہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کی صحت یابی کی شرح بڑھ کر 94.29 فیصد ہوگئی ہے۔

شمال مشرق میں کورونا مریضوں کی صحت یابی میں اضافہ

شمال مشرق میں کوروناوائرس کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ اروناچل پردیش اور سکم میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ 

شمال مشرق میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار ، 751 ہے۔ ان مریضوں کو ملاکر کل تعداد چھ لاکھ ، 67 ہزار ، 659 ہوگئی ہے۔ ان میں سے پانچ لاکھ ، 89 ہزار ، 481 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، کل آٹھ ہزار ، 58 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوگئے ہیں جب کہ مختلف اسپتالوں میں 84ہزار ، 296 مریض زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک چھ ہزار ، 703 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 68 نئے مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

آسام میں تین ہزار ، 804 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد چار لاکھ ، 38 ہزار ، 746 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ تین لاکھ ، 85 ہزار ، 32 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، چار ہزار ، 613 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 48 ہزار ، 672 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک تین ہزار ، 695 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

منی پور میں 598 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 55 ہزار ، 828 جب کہ 45 ہزار ، 948 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ،783 نئے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور آٹھ ہزار ، 4 984 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کوونا سے منی پور میں اب تک 896 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

تریپورہ میں 235 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 55 ہزار 466 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 48 ہزار 924 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 789 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پانچ ہزار ، 958 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 561 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

میگھالیہ میں ، 438 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 39 ہزار ، 156 ہوگئی ہے ، جب کہ 33 ہزار ، 160 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 689 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں کل پانچ ہزار ، 327 مریض زیر علاج ہیں۔ میگھالیہ میں اس وبا کی وجہ سے 669 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Recommended