Urdu News

سردار پٹیل کوڈ کئیر سینٹر میں طبی خدمات بحال

سردار پٹیل کوڈ کئیر سینٹر میں طبی خدمات بحال

سردار پٹیل کوڈ کئیر سینٹر میں طبی خدمات بحال

آئی ٹی بی پی کے سردار پٹیل کووڈ کیئر سینٹر میں آج طبی کام کاج شروع کردیا جائے گا

جنوبی دلی کے چھترپور علاقے میں واقع سردار پٹیل کووڈ کیئر سینٹر اور اسپتال آج صبح دس بجے سے کام کرنا شروع کردے گا۔مریضوں کے داخلے کے لیے معیاری رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور پروٹوکولس پر کار بند رہنا ہوگا۔

آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ٹی بی پی کے ڈی۔جی، S.S.Deswal نے بتایا کہ اُس مرکز میں کسی کا بھی آنا منع ہے اور نگرانی کرنے والے ضلع افسران کے ذریعے ریفر کئے گئے مریضوں کو ہی داخلہ ملے گا۔

ITBP نے کہا ہے کہ مریض کو پہلےReception پر بتانا ہوگا کہ شروعاتی دستاویز کے بعد جسمانی جانچ کی جائے گی اور اس کے بعد اسے اسپتال کے اس مخصوص بستر پر داخل کرلیا جائے گا۔ داخلے کے بعد انھیں ایکKit فراہم کی جائے گی۔ سبھی طرح کا طبی علاج، دوائیں، کھانا اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ذہنی تناﺅکو دور کرنے والے کاﺅنسلروں کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نےITBP کو قومی راجدھانی میں چھترپور کے رادھا سوامی بیاس میں واقع سردار پٹیل کووڈ کیریئر مرکز کے کام کرنے کےلیے ایک نوڈل فورس کے طور پر نامزد کیا ہے۔

Recommended