Urdu News

نئی دہلی میں میگا واکا تھان ایونٹ ‘واک فار ہیلتھ’کا انعقاد

نئی دہلی میں میگا واکا تھان ایونٹ 'واک فار ہیلتھ'کا انعقاد

نئی دہلی، 05 مارچ

 خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) کے موقع پر، مرکزی وزارت صحت نے آج (اتوار) صبح قومی دارالحکومت کے نئی دہلی ضلع کے علاقے میں ایک میگا واکاتھان پروگرام ‘واک فار ہیلتھ’ کا اہتمام کیا۔ رنرز وجے چوک اور کرتویہ پتھ سے شروع ہوئے اور انڈیا گیٹ سے ہوتے ہوئے نرمان بھون پہنچے۔

وشال چوہان، جوائنٹ سکریٹری، وزارت صحت، سینئر افسران، ڈاکٹروں، نرسوں اور مرکزی سرکاری اسپتالوں صفدر جنگ اسپتال، رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے عملے نے بھی واکاتھان میں حصہ لیا۔ پروگرام میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی اور صحت مند اور فعال زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

وزارت صحت کے مطابق واکاتھان کے ساتھ ساتھ ‘صحت مند خواتین، صحت مند ہندوستان’ کے تھیم کے تحت ملک بھر کے ضلع ہیڈکوارٹرس پر سائیکلتھان کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 یہ پہل ایک سال تک جاری رہنے والی مہم ‘صحت مند دماغ، صحت مند گھر’ کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے جس کا مقصد صحت مند زندگی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

Recommended