Urdu News

موڈرنا کی اینٹی کورونا ویکسین کو ملک میں ہنگامی استعمال کے لیے دی گئی منظوری

موڈرنا کی اینٹی کورونا ویکسین

موڈرنا کی اینٹی کورونا ویکسین کو ملک میں ہنگامی استعمال کے لیے دی گئی منظوری

نئی دہلی ، 30جون (انڈیا نیرٹیو)

ملک کے ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے منگل کے روز امریکی کمپنی ’موڈرنا‘ کی اینٹی کورونا ویکسین کوویکس کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ سپلا نے امریکی دوا کمپنی کی درآمدات کے لیے ڈی سی جی آئی کو درخواست بھیجی تھی۔ موڈرنا ویکسین کی منظوری کے بعد اب ہندوستان میں استعمال کے لیے دستیاب کورونا ویکسینوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ملک میں کوویشیلڈ ، کوویکسین اور اسپوتنک کا ہنگامی استعمال کیا جا رہا ہے۔

منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا کہ سپلا نے ہندوستان میں موڈرناکی ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے منظوری طلب کی تھی ، جو انہیں دی گئی ہے۔ موڈرنا کی ویکسین کا ہنگامی استعمال اب ہندوستان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

سپلا نے پیر کے روز ایک درخواست دے کر’موڈرنا‘کے کووڈ۔ 19اینٹی کورونا ٹیکے کی درآمدات کے لیے اجازت طلب کی تھی، جس میں ڈی سی جی آئی کے 15اپریل اور یکم جون کے نوٹس کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس نوٹس میں کہا گیا تھاکہ اگر ٹیکے کو ای یواے کے لیے یو ایس ایف ڈی اے کے ذریعہ اجازت دی جاتی ہے تو ٹیکے کو بغیر ’بریجنگ ٹرائل‘ مارکیٹنگ کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

Recommended