Categories: صحت

منکی پاکس: مرکز نے بڑھائی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں پر چوکسی، اسکریننگ کی ہدایات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو )</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں منکی پاکس کا دوسرا مریض ملنے کے ساتھ ہی مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے داخلی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کا مقصد منکی پاکس کے مریضوں کی بروقت شناخت اور علاج کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں، مرکزی وزارت صحت کے حکام نے پیر کی شام کو ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر نگرانی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے ہیلتھ حکام اور علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے صحت کے عہدیداروں کو منکی پاکس بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لئے تمام بین الاقوامی مسافروں کی صحت کی جانچ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قبل ازیں مرکزی وزارت صحت نے منکی پاکس کے انتظام کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکز نے ریاستوں کو منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے کلینکل مینجمنٹ اور ٹریٹمینٹ کرنے کی صلاح دی ہے۔ بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافروں کو بیمار افراد اور جانوروں سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کو بروقت آئیسولیشن میں بھیجنے اور ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے  تمام اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو ملک میں منکی پاکس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ 31 سالہ شخص حال ہی میں دبئی سے واپس آیا تھا۔ اس سے قبل بھی ایک 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔ دونوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago