واشنگٹن،5 اگست (انڈیا نیرٹیو)
امریکہ نے جمعرات کو منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ یہ اعلان صدر جو بائیڈن کے ہیلتھ سیکریٹری جیویر بیسیرا نے کیا۔سکریٹری صحت جیویر بیسیرا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شہری منکی پوکس کو سنجیدگی سے لیں۔ یہ موثر قدم صدر کے اس وباء سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
صحت کے کارکنوں اور صحت عامہ کے ماہرین نے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔دریں اثنا بائیڈن نے ایمرجنسی رسپانس آفیسر اور متعدی امراض کے ماہر کو وائٹ ہاؤس میں ہم آہنگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ امریکہ میں منکی پاکس کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ویکسین جینیوس کی سپلائی میں خلل پڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ تک یونائیٹیڈ اسٹیڈ امریکہ میں منکی پاکس کے تقریباً 7000 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم اب تک امریکہ میں اس بیماری سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ اس اقدام سے بیماری سے لڑنے کے لیے اضافی فنڈز اور آلات کی منظوری کی توقع ہے۔