Urdu News

گیارہ کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

@UNI India

گیارہ کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

ملک میں کورونا کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ کووڈ-19معاملات تیزی کے ساتھ بڑھنے سے کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں صحت یاب ہونےکی شرح میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔ البتہ ملک کے مختلف حصوں میں ٹیکہ کاری مہم بھی خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارتنے بتایا ہے کہ اب تک 11 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ کووڈ-19 ٹیکے متعلقہ افراد کو لگائےگئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 33 لاکھ سے زیادہ کووڈ-19 ٹیکے لگائے گئے۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ سےزیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس طرح اب تک ایک کروڑ 40 لاکھسے زیادہ افراد کووڈ-19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 عالمی وبا شروع ہونے کےبعد سے پہلی بار ایک ہی دن میں 2لاکھ سے زیادہ نئے معاملات کا پتہ چلا ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں سردست 14لاکھ 71 ہزار سےزیادہ مریض زیر علاج ہیں، جو مجموعی طور پر متاثرہ افراد کا 10 اعشاریہ چار پانی فیصدہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں ایک ہزار 38 اموت کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح ملک میں اِس وائرسسے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے ہئی ہے۔

نئے معاملات بڑھنے کے تناظر میں شفایاب ہونے کی شرح مزیدکم ہوکر 88 اعشاریہ تین ایک فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 93ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائر انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اِس طرح مجموعی طورپر ایک کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ مریض رو بہ صحت ہوچکے ہیں۔

بھارت اپنی آبادی کے متاثر ہونے کے زیادہ امکان والے لوگوں کو کووڈ-19 سے بچاؤکاٹیکہ لگانے کی اپنی کوشش میں نئی نئی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے۔

ٹیکہ اتسو کی شکل میں وزیر اعظم نریندر مودی نے چار روزہخصوصی ٹیکہ کاری مہم کا جو نعرہ دیا تھا، وہ مہم کل ختم ہوگئی اور ایک کروڑ 28 لاکھسے زیادہ متعلقہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

Recommended