Urdu News

ملک کے 310 اضلاع میں 21 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت ہونے کی شرح : ڈاکٹر بلرام بھارگوا

بھارت میڈیکل ریسرچ کونسل

ملک کے 310 اضلاع میں 21 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت ہونے کی شرح : ڈاکٹر بلرام بھارگوا

بھارت کی میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر بلرام بھارگوا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے نئے معاملات کی ملک گیر اوسط 21 فیصد ہے۔ ملک کے 310 اضلاع میں کورونا مریضوں کے مثبت رپورٹ آنے کی شرح اب بھی 21 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر ریاستوں کو فوری توجہ دینی چاہئے۔

منگل کو آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستوں کو تین چیزوں پر زور دینا چاہیے ، جن میں جانچ ، قرنطینہ اور گھریلو جانچ کے نظام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر ایک ایسے سسٹم پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے لوگوں کو آسانی سے گھر پر ہی ٹیٹ کرانے کا موقع مل جاتا ہے۔ ریاستوں کو جانچ پر اصرار کرنا چاہئے۔ اس کے لیے تیزی سے ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ یہ بیماری جلد گرفت میں آئے اور متاثرہ افراد کومناسب طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل ٹیسٹنگ سینٹر کے ذریعہ دیہی علاقوں میں ٹیسٹ کے عمل میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔ انفیکشن کے سلسلے کو توڑنے کے لئے متاثرہ افراد کو علیحدہ کرنا بھی ضروری ہے۔ ریاستوں کو بھی اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں روزانہ 16 لاکھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور 17 لاکھ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔ ملک میں ڈھائی ہزار سے زیادہ ٹیسٹ لیب ہیں جہاں جانچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری لہر میں نوجوانوں میں انفیکشن کی شرح میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ نوجوان زیادہ پریشانی کا شکار ہیں۔ اس کے اثرات کے معاملات اور وائرس کی مختلف حالتوں کی شدت پر ابھی بھی تحقیق کا عمل جاری ہے۔

Recommended