Urdu News

کورونا کے 3.46 لاکھ سے زیادہ نئےمعاملے

کورونا کے 3.46 لاکھ سے زیادہ نئےمعاملے

کورونا کے 3.46 لاکھ سے زیادہ نئےمعاملے

نئی دہلی ، 25 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کوروناوائرس کی رفتار رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ لگاتار چوتھے دن کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 346691 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2767 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 217113 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں اب تک کورونا کے کل 16960172 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، اب تک 192311 افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 2682751 ہے۔ اسی کے ساتھ خبر ہے کہ کورونا سے اب تک 14085110 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

پٹنہ کے سرکاری دفاتر میں کورونا کا قہر ، 45 محکموں کے 92 ملازمین متاثر

راجدھانی پٹنہ میں ہر سرکاری دفتر میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 45 محکموں کے 92 ملازمین متاثرہ پائے گئے ہیں ، جب کہ 25 ملازمین کے نمونے کورونا  جانچ  کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

پٹنہ ضلع میں تعینات چار بلاک ڈیو لپمنٹ افسران اور چار زونل افسران کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہفتہ کے روز داناپور کے سی اوکی کورونا سے موت ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ سات ضلع سطحی افسران بھی کورونا کی گرفت میں آچکے ہیں۔ کورونا وائرس نے پھلواری شریف بلاک کے ڈ یولپمنٹ آفیسر اور زونل آفیسر کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اوردانا پور کے بلاک ڈ یولپمنٹ آفیسر ، منیر کے بلاک ڈیولپمنٹآفیسر ، دلہن بازار کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور مسوڑھی کے سرکل آفیسر متاثر پائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے عہدیداروں میں دانا پور کے سب ڈویزنل آفیسر ، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے انچارج اور سٹی مجسٹریٹ ، این ڈی سی ، اے ڈی ایم پروٹوکول ، پی جی آ ر او باڑھ  اور پی ایچ ای ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر شامل ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے زونل دفاتر تک مجموعی طور پر 50 اہلکار متاثر ہوئے ہیں ، جن میں 30 ملازمین اور 20 اہلکار شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن میں فرنٹ لائن ورکر کی حیثیت سے 80 فیصد ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔ اس کی وجہ سے زیادہ تر جھاڑو دینے والے فی الحال محفوظ ہیں۔ کارپوریشن اہلکاروں کے وباء کی وجہ سے ہیڈکوارٹر اور زونل دفتر میں کچھ کام متاثر ہوئے ہیں ، لیکن صفائی ستھرائی اور نالیوں کا کام جاری ہے۔ تمام متاثرہ ہوم آئسولیشن میں ہے۔ 

پی ایچ ای ڈی میں نو اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے۔ پٹنہ ایسٹرن میں آٹھ اور پٹنہ ویسٹرن میں ایگزیکٹو انجینئر کورونا سے متاثر ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے تمام ضروری کام متاثر ہوئے ہیں۔ پٹنہ ایسٹرن کے 8 متاثرہ افراد میں اکاؤنٹنٹ ، کیشیئر ، ڈرائیور ، اسسٹنٹ ، آپریٹر شامل ہیں۔ محکمہ کے منصوبے سے متعلق  تمام کام رک گیاہے ۔ پی ایچ ای ڈی کے دفتر میں  سنناٹا ہے۔ دفتر میں ایگزیکٹو انجینئر بھی کم آ رہے ہیں۔ پٹنہ ویسٹرن کے ایگزیکٹو انجینئر کرونیش نارائن کی حالت تشویشناک ہے۔ پی ایم سی ایچ میں داخل ہیں ۔ پٹنہ چڑیا گھر کے رینج افسر راجیش پرساد چودھری متاثر ہوگئے ۔ وہ بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ 

موسمیاتی مرکز پٹنہ کے پانچ اہلکار کورونا انفیکشن کی وبا سے لڑ رہے ہیں۔ ڈائریکٹر وویک سنہا نے کہا کہ تمام  ہوم آئیسولیشن میں  ہیں اور ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ کورونا نے پٹنہ ہوائی اڈے کے اہلکاروں کو بھی پکڑ لیا ہے۔ ہوائی اڈے کے کارکنان میں کل 15 افراد انفیکشن کے  شکار ہیں۔ ان مریضوں میں سے زیادہ تر ہوم آئیسولیشن  میں ہیں۔ متاثرہ اہلکاروں میں اے ٹی سی ، فائر ، ایچ آر اور انجینئرنگ کے شعبے کے علاوہ آپریشن سے وابستہ اہلکار بھی شامل ہیں۔

شمال مشرق میں کورونا کے 3062نئے معاملے

شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں کورونا وائرس کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں 3062 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جب کہ آسام میں 18 کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3 لاکھ ، 59 ہزار ، 172 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ ، 35 ہزار ، 631 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کل 890 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئےجبکہ 19 ہزار ، 363 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار 418 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 نئے مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسام میں ، 2 ہزار 236 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ ، 35 ہزار ، 689 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 2 لاکھ ، 18 ہزار ، 958 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 619 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 14 ہزار ، 198 مریض زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک 1 ہزار 186 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 14 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تریپورہ میں 127 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 34 ہزار ، 426 رہی ہے۔ ان میں سے 33 ہزار 333 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 45 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 679 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 391 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

منی پور میں 130 نئے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 30 ہزار ، 281ہوگئی ہے جب کہ 29 ہزار ، 193 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Recommended