ملک میں اب تک 39 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں
بھارت میں کووڈ۔19 سے بچاﺅکے لیے ٹیکہ کاری مہم کے تحت کَل تک مجموعی طور پر 39 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کَل دن بھر میں 35 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔
وزارت نے کہا کہ کل 18 سے 44 سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ افراد کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا جب کہ ایک لاکھ 61 ہزار افراد کے دوسرا ٹیکہ بھی لگایا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی شروعات کے بعد سے ملک بھر کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 18 سے 44 سال تک کی عمر کے 11 کروڑ 97 افراد کے پہلا ٹیکہ اور 43 لاکھ سے زیادہ افراد کے دوسرا ٹیکہ بھی لگایا جاچکا ہے