Urdu News

ملک میں کوروناکے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے

کورونا وائرس

نئی دہلی،یکم اگست (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 40 ہزار سے اوپر درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 41 ہزار 831 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 541 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 258 ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ملک میں مثبت شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت شرح 2.34 فیصد رہی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ملک میں کورونا کے تین کروڑ 16 لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، چار لاکھ 24 ہزار 351 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 952 ہو گئی ہے۔ اب تک کورونا سے 03 کروڑ 08 لاکھ 20 ہزار 521 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد نئے کیسز سے کم ہے۔صحت یابی کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں صحت یابی کی شرح 97.36 فیصد رہی ہے۔

شمال مشرق میں کوروناوائرس کے معاملوں میں کمی کے آثار

شمال مشرق میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آسام میں طویل عرصے کے بعد نئے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہے۔ جب کہ شمال مشرق میں 62 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ تاہم، ناگالینڈ میں وائرس کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شمال مشرق میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار 283 ہے۔ اس سے متاثرین کی کل تعداد نو لاکھ 48 ہزار 661 ہو گئی ہے۔ ان میں سے آٹھ لاکھ 84 ہزار 81 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر چار ہزار 743 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اس وقت شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف اسپتالوں میں 52 ہزار 177 مریض زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک نو ہزار 940 مریض کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

آسام میں 989 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 66 ہزار 198 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 47 ہزار 616 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 480 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 11 ہزار 975 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آسام میں اب تک پانچ ہزار 260 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

منی پور میں 801 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 98 ہزار 499 ہے جبکہ 86 ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 981 نئے مریض صحت مند ہوئے ہیں اور 10 ہزار 540 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منی پور میں اب تک ایک ہزار 556 مریض کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

تریپورہ میں 302 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 78 ہزار 358 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 74 ہزار 59 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ تین ہزار 484 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 752 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

میگھالیہ میں 686 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 65 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 57 ہزار، 949 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 499 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں کل پانچ ہزار 966 مریض زیر علاج ہیں۔ میگھالیہ میں اس وبا کی وجہ سے ایک ہزار 85 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اروناچل پردیش میں بھی 266 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس طرح، ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 48 ہزار 122 ہے جبکہ 43 ہزار 939 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کل تین ہزار 954 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ریاست میں اب تک 229 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا، میزورم میں ایک ہزار 893 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 38 ہزار 64 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 26 ہزار 387 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 643 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ 11 ہزار 529 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ میزورم میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 148 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

ناگالینڈ میں 159 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 27 ہزار 872 ہے۔ ریاست میں کل 25 ہزار 193 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک ہزار 329 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ناگالینڈ میں اب تک 566 مریض کورونا سے مر چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، سکم میں 237 نئے کورونا متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 26 ہزار 548 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 22 ہزار 535 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ تین ہزار 400 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 344 مریض کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Recommended