مرکزی حکومت کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لئے اور اس کے د ائرے کار کو ملک بھر میں وسعت دینے کے لئے پابند عہد ہے۔کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کو ہمہ گیر بنانے کے لئے تیسرے مرحلے کی ابتدا 21 جون 2021 کو ہوئی تھی۔ٹیکہ کاری مہم میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسینوں کی فراہمی،قبل از وقت ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ ریاستیں اور علاقے ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کو متوازن بنا سکے۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین بلا قیمت فراہم کرکے ان کی مدد کرتی رہی ہیں۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو ہمہ گیر بنانے کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین خریدے گی اور اس کا 75 فیصد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلاقیمت مہیا کرائے گی۔
ویکسین کی خوراکیں |
(2 اگست 2021 کو) |
سپلائیڈ |
49,64,98,050 |
پائپ لائن میں |
9,84,610 |
میزان |
3,14,34,654 |
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک تمام وسائل کااستعمال کرتے ہوئے 49.64 کروڑ سے زیادہ (49,6498,050) افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور مزید 9,84,610 ویکسین کی خوراکیں روانہ کی جارہی ہیں۔
لوگوں کو دیئے جانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس 3.14کروڑ سے زیادہ ( (3,14,34,654ویکسین کی خوراکیں اس وقت بھی موجود ہیں۔