نئی دہلی، 26؍اگست:مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے لئے پرعزم ہے ۔ عالم گیر کووڈ -19ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کا آغاز 21جون ، 2021 کو ہواتھا۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہترمنصوبہ بندی اور ویکسین کی فراہمی کی چین کو منظم کرکے اور ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ایڈوانس میں ویکسین کی دستیابی اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے ۔
ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپربھارت سرکارریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے حمایت کررہی ہے ۔ عالم گیر کووڈ 19ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین مینوفیکچررکی جانب سے تیارکی جارہی ویکسین کو خرید کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 75فیصد مفت ویکسین کی سپلائی کرےگی ۔
.
ویکسین |
(26 اگست ، 2021کے مطابق ) |
فراہم کی گئیں |
58,76,56,410 |
تیاری کے مرحلے میں |
1,03,39,970 |
بچی ہوئی خوراکیں |
بھارت سرکار اور ریاستی خریداری کے زمرے کے تحت 58.76کروڑ(587656410) سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کی جاچکی ہیں ۔ مزید 1.03کروڑ(37709391)سے زیادہ خوراکیں بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں ، جن کو استعمال میں لاناہے ۔