Urdu News

ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈٹیکے لگائے گئے

ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈٹیکے لگائے گئے


ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈٹیکے لگائے گئے

ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-اُنیس سے بچاو کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔ وزارتِ صحت نے آج بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھتیس لاکھ71 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-اُنیس سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ اس دوران ملک میں یومیہ کووڈ کے لگاتار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اور کووڈ-اُنیس کی وجہ سے اموات کے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔

وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 81 ہزار سے زیادہ معاملے درج کئےگئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کووڈ سے متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ ملک میں کووڈ-اُنیس سے مرنے والوں کی تعداد اب ایک لاکھ63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے کووڈ کے معاملوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔فی الحال ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 14 ہزارسے زیادہ ہے، جو کُل متاثرہ معاملوں کا پانچ فیصد پر مشتمل ہے۔ اِدھر نئے معاملوں میں اضافے کے پیش نظرصحت یابی کی شرح گھٹ کر 93 اعشاریہ چھ-سات فیصد رہ گئی ہے۔ وزارت نےبتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔اب تک ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زیادہ مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔

Recommended