Categories: صحت

ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈٹیکے لگائے گئے

<h2 dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈٹیکے لگائے گئے</h2>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں اب تک چھ کروڑ ستاسی لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-اُنیس سے بچاو کے ٹیکے لگائےجاچکے ہیں۔ وزارتِ صحت نے آج بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھتیس لاکھ71 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-اُنیس سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ اس دوران ملک میں یومیہ کووڈ کے لگاتار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اور کووڈ-اُنیس کی وجہ سے اموات کے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 81 ہزار سے زیادہ معاملے درج کئےگئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کووڈ سے متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ ملک میں کووڈ-اُنیس سے مرنے والوں کی تعداد اب ایک لاکھ63 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مختلف ریاستوں سے کووڈ کے معاملوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔فی الحال ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 14 ہزارسے زیادہ ہے، جو کُل متاثرہ معاملوں کا پانچ فیصد پر مشتمل ہے۔ اِدھر نئے معاملوں میں اضافے کے پیش نظرصحت یابی کی شرح گھٹ کر 93 اعشاریہ چھ-سات فیصد رہ گئی ہے۔ وزارت نےبتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پچاس ہزار سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔اب تک ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زیادہ مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago