Urdu News

ہندوستان کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا مجموعی احاطہ 171.28 کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

 آج صبح 7 بجے کی عبوری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 46.44 لاکھ سے زیادہ (46,44,382) کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری کی تعداد 171.28 کروڑ (1,71,28,19,947) سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ کامیابی 1,91,17,879  اجلاسوں کے ذریعے حاصل کی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد کی تفصیل میں شامل ہیں:

مجموعی ٹیکہ کاری کا احاطہ

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,98,679

دوسری خوراک

99,16,566

احتیاطی خوراک

37,74,605

 

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,03,692

دوسری خوراک

1,73,47,897

احتیاطی خوراک

50,68,860

 

15 سے 18 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

5,08,96,400

دوسری خوراک

1,05,23,483

 

18 سے44 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

54,65,63,415

دوسری خوراک

42,13,47,177

 

45 سے 59 برس کی عمر کے گروپ کے افراد

پہلی خوراک

20,13,26,926

دوسری خوراک

17,51,89,201

 

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,56,52,278

دوسری خوراک

10,91,38,465

احتیاطی خوراک

72,72,303

احتیاطی خوراک

1,61,15,768

کل تعداد

1,71,28,19,947

 

 

 پچھلے 24 گھنٹوں میں 1,67,882مریض شفایاب ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والے مریضوں (وبا کی شروعات کے بعد سے) کی مجموعی تعداد اس وقت (4,11,80,751)  ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں ریکوری کی شرح 96.95  فیصد ہے۔

گذشتہ گھنٹے میں 67,084 نئے معاملات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

ہندوستان میں ایکٹیو معاملات کی مجموعی تعداد اس وقت 7,90,789  ہے۔ مجموعی معاملات ملک کے مجموعی پوزیٹیو معاملات کا  1.86  فیصد ہے۔

ٹیسٹنگ کی صلاحیت ملک بھر میں مسلسل توسیع پا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15,11,321  ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندوستان میں ابھی تک مجموعی طور پر 74.61 کروڑ (74,61,96,071) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک جانب جب کہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو وسعت دی جارہی ہے، تو ملک میں ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح اس وقت 6.58 فیصد اور روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح 4.44   فیصد کی رپورٹ  موصول ہوئی ہے۔

Recommended