گذشتہ 24 گھنٹوں میں 79,12,202 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد تقریباً94 کروڑ (93,99,15,323) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں91,40,316سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,74,846 |
دوسری خوراک |
89,95,831 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,57,931 |
دوسری خوراک |
1,52,78,433 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
37,98,90,830 |
دوسری خوراک |
9,81,36,153 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
16,43,35,949 |
دوسری خوراک |
8,17,98,092 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
10,38,78,387 |
دوسری خوراک |
5,88,68,871 |
|
مجموعی تعداد |
93,99,15,323 |
پچھلے 24 گھنٹے میں23,070 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,32,48,291ہوگئی ہے۔
جس کےنتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال97.98 فیصد ہوگئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سےزیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل104دنوں سے یومیہنئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن19,740 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد2,36,643ہے،جو206 دنوں سے سب سے کم ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.70 فیصد ہیں۔
ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا جارہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر12,69,291ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک مجموعی طور پر58.13 کروڑ سے زیادہ(58,13,12,481) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.62 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ106 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.56فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 40 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل123 دنوں سے یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔