Urdu News

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال

ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس16.80 کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں

 مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 16جنوری 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیری نئے مرحلے کاآغاز21 جون 2021 سے کیاگیاتھا۔ اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75 فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔

ویکسین کی خوراکیں

(28؍دسمبر 2021ءکے مطابق)

فراہم کی گئی خوراکیں

 

1,49,06,76,985

 

بچی ہوئی خوراکیں

 

16,80,89,481

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو149.06 کروڑ سے زیادہ (1490676985) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جاچکی ہیں۔

مزید برآں16.80 کروڑسے زیادہ (168089481) بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔ جن کو ا بھی استعمال کیاجانا ہے۔

Recommended