نئی دلّی ،18 دسمبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62,06,244 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 136.66 کروڑ (1,36,66,05,173) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,43,67,288سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,86,103 |
دوسری خوراک |
96,37,329 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,83,832 |
دوسری خوراک |
1,67,56,352 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
48,50,44,794 |
دوسری خوراک |
28,85,44,859 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
19,11,40,425 |
دوسری خوراک |
13,85,69,309 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
11,94,46,163 |
دوسری خوراک |
8,86,96,007 |
|
مجموعی تعدد |
1,36,66,05,173 |
پچھلے 24 گھنٹے میں 8,706 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,41,71,471 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.38 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 51دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 15,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 7,145 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال84,565ہے ۔سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.24 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,45,402 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 66.28 کروڑ (66,28,97,388) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.62 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ34دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.57فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 75 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار 110 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔