Urdu News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 175.03 کروڑسے تجاوزکرگئی

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم

 نئی دلّی  ،19 فروری، 2022/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 36.28  لاکھ سے زیادہ (36,28,578)  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 175.03کروڑ  (1,75,03,86,834) تک پہنچ گئی ہے۔

اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,98,09,200 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔  آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:                                                                                   

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,04,00,492

دوسری خوراک

99,49,833

احتیاطی خوراک

40,22,962

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,84,07,428

دوسری خوراک

1,74,11,477

احتیاطی خوراک

57,83,690

15 تا 18 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

5,34,31,024

دوسری خوراک

2,06,81,828

18 تا 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

55,00,31,980

دوسری خوراک

43,42,94,627

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

20,19,86,306

دوسری خوراک

17,80,23,333

60 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,61,61,897

دوسری خوراک

11,09,06,468

احتیاطی خوراک

88,93,489

احتیاطی خوراک

1,87,00,141

میزان

1,75,03,86,834

­­­­­­­پچھلے 24 گھنٹے میں 60,298 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 4,20,37,536 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.21  فیصد  ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 22,270  نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد2,53,739 ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.59  فیصد ہیں ۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں مسلسل خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,35,471 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر 75.81 کروڑ (75,81,27,480)  سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.50 فیصد ہوگئی ہےاور  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح  1.80 فیصد ہے۔

Recommended