Urdu News

ریاستوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات

کووڈ-19 ٹیکہ کاری

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔ ملک بھر میں کووڈ 19 ٹیکہ کا ری کا آغاز 16 جنوری 2021 کو کیا گیا تھا۔  کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021  کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کردیا گیا ہے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کوکووڈ ویکسین مفت دستیاب کراکے ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی  ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

ویکسین کی خوراک

(15 اپریل 2022 تک)

­­­سپلائی کی گئیں خوراک

1,92,27,23,625

دستیاب خوراک

20,69,39,951

­­­­­­­­بھارتسرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ رست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 192.27کروڑ  سے زیادہ(1,92,27,23,625)  ٹیکےفراہم کرائے جاچکے ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی20.69کروڑ سے زیادہ (20,69,39,951)  غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا  باقی ہے۔

Recommended