Urdu News

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت موبائل ایپلیکیشن کا اعلان کیا

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن

 

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کی اپنی انتہائی اہم اسکیم کے تحت ایک نئے سرے سے تیار کردہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) موبائل ایپلیکیشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ اے بی ایچ اے  ایپ، جسے پہلے این ڈی ایچ ایم ہیلتھ ریکارڈز ایپ کے نام سے جانا جاتا تھا، گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے اور اس کے پہلے ہی 4 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔ اے بی ایچ اے ایپ کے اپ ڈیٹ شدہ ورژن میں نیا یوزر انٹرفیس (یو آئی) اور اضافی خصوصیات ہیں  جو استعمال  کرنے والے افراد کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنے صحت کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں  مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اے بی ایچ اے ایپ کے موجودہ صارفین بھی اپنے پچھلے ایپ ورژن کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

اے بی ایچ اے موبائل ایپلیکیشن ایک فرد کو اے بی ایچ اے ایڈریس (username@abdm) بنانے کے قابل بناتی ہے، یاد رکھنے میں آسان صارف نام جسے 14 ہندسوں کے  عارضی طور پر تیار کردہ اے بی ایچ اے نمبر کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔ موبائل ایپلیکیشن صارفین کو  اے بی ڈی ایم کے مطابق صحت کی سہولت پر بنائے گئے اپنے ہیلتھ ریکارڈ کو لنک کرنے اور اپنے اسمارٹ فونز میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ ایپلیکیشن اے بی ڈی ایم کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ لاکرز میں جسمانی صحت کے ریکارڈ کو خود اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اے بی ڈی ایم نیٹ ورک کے ذریعے کسی فرد کی رضامندی کے بعد ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز جیسے کہ تشخیصی رپورٹس، نسخے، کو ون  ویکسینیشن سرٹیفکیٹ وغیرہ کے اشتراک کی بھی اجازت دیتی ہے۔

اس کے علاوہ، اے بی ایچ اے موبائل ایپلیکیشن میں اے بی ایچ اے ایڈریس کے ساتھ پروفائل میں ترمیم، اے بی ایچ اے نمبر (14 ہندسی) کو لنک اور غیر لنک کرنے جیسی نئی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ دیگر افعال جیسے چہرے کی تصدیق/ فنگر پرنٹ/ بائیو میٹرک کے ذریعے لاگ ان اور ایکسپریس رجسٹریشن کے لیے  اے بی ڈی ایم کے تحت کام کرنے والی سہولت کے کاؤنٹر پر کیو آر کوڈ اسکین کرنے کی اہلیت بھی جلد ہی جاری کی جائے گی۔

اے بی ایچ اے موبائل ایپ کی وضاحت کرتے ہوئے، ڈاکٹر۔ آر ایس شرما، سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی(این ایچ اے) نے کہا:‘‘ اے بی ایچ اے ایپ شہریوں کو ان کے طولانی صحت کے ریکارڈ ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنے میں  کافی کار آمد ثابت ہوگی۔ مریض اپنے اے بی ایچ اے ایڈریس کی مدد سے محض چند سیکنڈ میں اپنے ہیلتھ ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو انہیں کئی طریقوں سے بااختیار بنائے گا۔ یہ انہیں ایک پلیٹ فارم پر اپنی صحت کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنے صحت کے ریکارڈ تک رسائی یا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گا اور انہیں ان کے  کھوجانے کا بھی کوئی خدشہ لاحق نہیں رہے گا۔ اعداد وشمار کے تبادلے کی یہ ڈیجیٹلائزیشن علاج و معالجہ میں بہتر فیصلہ سازی اور دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنائے گی۔’’

آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ(اے بی ایچ اے) موبائل ایپ (پہلے  این ڈی ایچ ایم ہیلتھ ریکارڈز یا پی ایچ آر ایپ کے نام سے جانا جاتا تھا) کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا اس لنک پر کلک کر کے: https://play.google.com/store/apps/details?id=in.ndhm.phr . اے بی ایچ اے موبائل ایپ کا آئی او ایس ورژن جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

Recommended