Urdu News

کورونا کے نئے معاملے میں معمولی کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں تین لاکھ 6 ہزارنئے مریض

کورونا کے نئے معاملے میں معمولی کمی، گزشتہ24 گھنٹوں میں تین لاکھ 6 ہزارنئے مریض

نئی دہلی، 24 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے کیسز میں معمولی کمی کے آثار ہیں۔ پیر کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ 6 ہزار 64 نئے مریض سامنے آئے۔ اس دوران کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار 495 ہوگئی۔ تاہم اسی عرصے میں 439 کورونا متاثرین کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 145 ہے۔ اس دوران کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 93.07 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 335 ہوگئی۔جب کہ روزانہ انفیکشن کی شرح 20.75 فیصد ہے۔

آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 71 کروڑ 69 لاکھ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں 162.26 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 162 کروڑ 26 لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 162 کروڑ، 26 لاکھ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 13 کروڑ 83 لاکھ خوراکیں ویکسین کی موجود ہیں۔

Recommended