Urdu News

دہلی میں مسلسل کم ہورہے ہیں کورونا کے نئے معاملات

دہلی میں مسلسل کم ہورہے ہیں کورونا کے نئے معاملات

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 213 نئے معاملات سامنے ایئے اور مزید 28 مریضوں کی موت ہوئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اوریہ تعداد 497 تک پہنچ گئی۔دہلی میں نئے معاملات کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو فعال معاملات کم ہوکر 3610 پہنچ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 213 معاملے سامنے اینے کے بعد متاثرین کی تعداد 1430884 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 497 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1402474 ہوگئی۔

اس دوران مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 24800 پر پہنچ گیا۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دہلی چوتھے نمبرپر ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71513 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس دوران دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد کم ہوکر اب 7062 رہ گئی ہے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کا گراف گرا

راجدھانی میں کورونا وائرس کے گراف میں گراوٹ آئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں محض 255نئے معاملے سامنے آئے اور مزید 23مریضوں کی مو ت ہوگئی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72,751لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں سے 72,946کی رپورٹ منفی آئی اور باقی 255کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

 یہاں اب تک 2.02کروڑ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ ہوچکا ہے۔ نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 14لاکھ 31ہزار 139 ہوگئی جبکہ اس بیمارے سے مرنے والوں کی تعداد 24,823ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 376مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ملاکر یہاں اب تک 14لاکھ 2ہزار 850لوگ اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ دہلی میں ابھی 3466فعال معاملے ہیں اور پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 6782ہے۔

راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 83,286لوگوں کووڈ۔19ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں 54,928کو پہلی اور 28,358کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک یہاں 60لاکھ 72ہزار 572لوگوں کو وڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اس درمیان دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کی صورت حال کنٹرول میں ہونے کے بعد اب معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے راجدھانی میں پیر سے ان لاک کا عمل شروع کرنے کا اتوار کو اعلان کیا۔

Recommended