نئی دہلی ، 25 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 13 ہزار 203 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10667736 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 131 افراد ہلاک ہوگئے۔اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 153470 تک جا پہنچی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 184182 فعال مریض ہیں۔ کورونا سے اب تک 10330084 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں صحت یابی کی شرح 96.83 فیصد ہوگئی ہے۔