Categories: صحت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17ہزار،921 نئے معاملے ، 133 افراد کی موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17ہزار،921 نئے معاملے ، 133 افراد کی موت

نئی دہلی ، 10 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ملین کو عبور کر چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 17 ہزار 921 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروار،12لاکھ،62ہزار،707 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 133 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ،58ہزار،063 ہوگئی ہے۔

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1لاکھ،84ہزار،598 سرگرم مریض ہیں۔ ایک راحت کی خبر ہے کہ کورونا سے اب تک 1کروڑ،09لاکھ،20ہزار،046 مریض بازیاب ہوئے ہیں اور ملک کی بازیابی کی شرح 96.95 فیصدہوچکی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 07 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 09 مارچ کو 07لاکھ،63ہزار،081 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اب تک ، ملک میں کل 22کروڑ،34لاکھ،79ہزار،877 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرق میں کورونامتائثرین کی تعداد 334063 ہوئی

شمال مشرق (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،اروناچل،میگھالیہ ،میزورم ،سکم ) میں ، کورونا مریضوں کی تعداد میں گزشتہ کچھ دنوں سے نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مریضوں کی بازیابی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

شمال مشرق میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 33 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 334063 ہوچکی ہے،جب کہ 329715 مریض صحت مندہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 24 مریض صحت مندہوئے ہیں ،وہیں 434 مریض مختلف اسپتالوں میںزیرعلاج ہیں۔اس دوران اب تک کورونا متاثر 2297 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور05 مریض شمال مشرق سے باہر چلے گئے ہیں۔

اندور میں ملے کورونا کے 184 نئے معاملے، ایک کی موت

مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور میں 15 فروری کے بعد سے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 184 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227  اور مرنے والوں کی تعداد 938 ہوگئی ہے۔

اندور کی انچارج چیف میڈیکل نیز ہیلتھ افسر ڈاکٹر پونم گاڈریا نے بروز بدھ بتایا کہ ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ذریعہ منگل دیر شب 2887 سیمپلوں کی جانچ رپورٹ جاری کی گئی۔ ان میں 184 افراد پازیٹو پائے گئے۔ جب کہ باقی لوگوں کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں اب متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 61 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

وہیں اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 938  ہوگئی ہے۔ حالاں کہ یہاں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور اپنے گھر پہنچ رہے ہیں۔ یہاں اب تک تقریباً 58 ہزار 932 مریض کورونا کو شکست دیکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اب یہاں فعال مریضوں کی تعداد 1357 ہے، جن کا مختلف اسپتالوں اور ہوم کوارینٹائن میں علاج جاری ہے۔

بتا دیں کہ اندور میں فروری کے شروعات میں نئے معاملوں کی تعداد 50 سے نیچے پہنچ گئی تھی، لیکن اس کے بعد یہ تعداد بڑھتے ہوئے سو سے تجاوز کر گئی۔ اندور میں مسلسل آٹھویں دن نئے متاثرین ڈیڑھ سو سے زیادہ ملےہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago