کورونا وائرس میں مسلسل کمی، مثبت مریضوں کی تعداد میں بھی کمی
ملک میں کورونا کے 11649 نئےمعاملے
نئی دہلی ، 15 فروری (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 11 ہزار 649 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10916589 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 90 افرادکی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 155732 تک پہنچ گئی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 139637 فعال مریض ہیں۔ کورونا سے اب تک 10621220 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 97.32 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک میں ویکسی نیشن کا کام جاری ہے۔ کورونا وائرس کی زہر افشانیاں اب کم ہے، اس لیے پوری دنیا میں ویکسی نیشن کا کام جاری ہے۔ تاہم کچھ کیسز ابھی بھی ہے ، ا س سے اندازہ ہوتا ہے کہ احتیاط ضروری ہے۔