نئی دہلی، 7 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں معمولی کمی ا?ئی ہے۔ جمعرات کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار33 نئے کورونا متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 222 رہی۔ 43کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار 789 ہو گئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.76 فیصد ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر 11 ہزار 639 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.21 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ، 82 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 79 کروڑ 25 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 185.20 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی گئیں
ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 185 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں ں کو اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی کل 186.36 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 15.92 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔