ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2.81 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج
ملک میں کورونا انفیکشن کے شدید بحران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،81،386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3،78،741 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔ اس دوران چھ لاکھ 91 ہزار 211 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار 460 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 78 ہزار 741 مریض بازیاب ہوئے ہیں ، جس سے بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 076 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس دوران ، 2،81،386 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔
فعال معاملات 1،01،461 سے گھٹ کر 35 لاکھ 16 ہزار 997 ہوگئے ہیں۔اس دوران 4،106 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مرنے والوں کی تعداد 2,74,390 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 14.66 فیصد ہوگئی ہے جب کہ اموات کی شرح ابھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں 25903 فعال معاملات کم ہو کر 4،70،595 ہوگئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 59318 مزید مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد بازیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 48،26،371 ہوگئی ہے جب کہ 974 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 81،486 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں 4681 فعال کیسز گھٹ کر 4،41،011 ہوگئے اور 34،296 مریضوں کی بازیابی کےبعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17،00،528 ہوگئی جبکہ 89 مزید مریضوں کے فوت ہوجانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6428 ہوگئی ہے۔