صحت

چین میں کورونا کا نیا خطرہ،کئی صوبوں میں پھیلے اومیکرون کی دو نئے ویریئنٹ

پوری دنیا کورونا کی وبا کو لے کرتھوڑا راحت کی سانس لینے لگی ہے۔ اسی دوران چین میں کورونا کا نیا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ چین کے کئی صوبوں میں اومیکرون کے دو نئے  ویریئنٹ کے پھیلنے کے بعد ایک بار پھر کورونا کو لے کر دہشت  بڑھ گئی ہے۔

اومیکرون کو کوروناکا ایک مہلک ویریئنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اب چین کی کئی ریاستوں نے اومیکرون کے دو نئے ویریئنٹ بی ایف.7 اور بی اے.5.1.7 کی تصدیق پر ہلچل مچا دی ہے۔ یہ بتایا گیا کہ دونوں ویریئنٹانتہائی متعدی ہیں۔اومیکروں کا بی ایف.7 ویریئنٹ پہلے ہی چین کے کئی صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ مقامی سینٹرز فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شوجیان نے کہا کہ اومیکرون کے بی ایف.7 ویریئنٹ کی پہلی بار شمال مغربی چین میں تصدیق ہوئی تھی، جبکہ اومیکرون کے بی اے.5.1.7 ویریئنٹ کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

دریں اثنا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی جانب سے اومیکرون کے بی ایف.7 ویرئنٹ کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اومیکرون کا بی ایف.7 فارمیٹ تیزی سے کورونا کا نیا ویریئنٹ بنا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اومیکروں کا بی ایف.7 ویریئنٹ جلد ہی پورے چین کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اگر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے گئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago